لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے ، اگر الیکشن پر بات ہو گی تو ہی مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے ، حکومت سنجیدگی دکھائے گی تو مذاکرات ہو ں گے ۔
زمان پارک میں پارٹی کے چیرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کون سی اسمبلی پہلے تحلیل کرنی ہے یہ فیصلہ عمران خان کریں گے ۔تحریک انصاف ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہی سے ملاقات ہوئی ہے وہ وعدہ پورا کریں گے ۔پرویز الہٰی ہمارے ساتھ ہیں اور اسمبلی توڑ دیں گے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ کے پی کے میں ارکان کی ناراضگی کی خبریں جھوٹی افواہ ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں