توشہ خانہ کیس کا فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور مزید کارروائی کیخلاف درخواست پرچیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ 2 سے 3 ہفتے میں سن کر فیصلہ کر دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور مزید کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

 

 

محسن شاہ نواز رانجھا کے وکیل نے دلائل کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ پارٹی صدارت سے ہٹانے کی کارروائی شروع کی ہے، سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ ہواہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ 2 سے 3 ہفتے میں سن کر فیصلہ کر دیں گے، سماعت کے دوران فیصل واوڈا کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی تذکرہ چھڑ گیا۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ سپیکر نے 2018-19 کے گوشواروں پر نااہلی کا ریفرنس بھیجا،سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی رائے دے کر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے تو دونوں فریقین کو سنا ہوگا،کیا کمیشن نے مزید شواہد مانگے یا صرف سپیکر کے ریفرنس پر ہی انحصار کیا؟علی ظفر نے کہاکہ کمیشن نے صرف سپیکر کے بھیجے ریفرنس اور دستاویزات پر ہی انحصار کیا۔

 

 

سپیکر کوچاہئے تھا ریفرنس کیساتھ شواہد بھی کمیشن کو بھیجتے،سپیکر نے ایسا نہیں کیا، صرف درخواست پر ہی انحصار کیا، کوئی شواہد نہیں بھیجے، الیکشن کمیشن کو صرف ریفرنس پر ہاں یا نہ میں جواب دینا تھا،سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے مطابق کمیشن کورٹ آف لانہیں ہے،کمیشن نے کیس میں فیصل واوڈا کیس کا سہارا لیا اور ڈکلیئریشن دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت 20دسمبرتک ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں