پی ٹی آئی جلد کہاں بڑا پاور شو کرنے جارہی ہے؟ ٹائیگرز تیاری کرلیں

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی جلد کہاں بڑا پاور شو کرنے جارہی ہے؟ ٹائیگرز تیاری کرلیں۔۔ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے لبرٹی چوک میں بڑا سیاسی پاور شو کرنے کافیصلہ کیاہے۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاکہ اسمبلیوں کی تحلیل کا حتمی تاریخ کااعلان لبرٹی چوک میں ہوگا ،لبرٹی چوک میں عمران خان حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

 

 

عمران خان نے حتمی مشاورت کیلئے اہم اجلاس بھی طلب کرلیاہے، پنجاب اور کے پی اسمبلی کس تاریخ کو توڑی جائے گی، فیصلہ اجلاس میں ہوگا۔ان کاکہناتھا کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی ٹوٹیں گی ، فیصلہ حتمی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close