عمران خان کا اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق اہم اعلان، تاریخ بھی بتا دی

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان 20 دسمبر سے قبل کر دیاجائے گا۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت ساہیوال ، سرگودھا ڈویژن اور میانوالی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ، عمران خان نے کہاکہ ہماری سیاست ملک سے بالا تر نہیں، پی ڈی حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر دی۔

 

 

 

اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان 20 دسمبر سے قبل کیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اہم اتحادی ہے انہیں فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ، مسلم لیگ (ق) اسمبلی کی تحلیل کے معاملےپر ایک پیج پر ہے ،سمبلی اسی ماہ تحلیل ہونے جا رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close