اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ نیب ترامیم کا اصل فائدہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور عمران خان کو ہوا ہے ۔سلیم صافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیب قانون میں ترامیم کیں جس کا اصل فائدہ جاوید اقبال اور عمران خان کو ہوا ،ا گر پرانے قوانین موجود ہوتے تو ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان بھی 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہوتے۔
موجودہ حکومت کو اعظم سواتی کے خلاف کارروائی کیلئے اتنے پاپڑ نہ بیلنے پڑتے ۔سلیم صافی نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور دیگر تو نیب قانون میں ریمانڈ سمیت دیگر تمام کارروائی بھگت کر ضمانت پر آچکے ، یہ حکومت بھی فوری ترامیم کی بجائے پہلے عمران خان اور جاوید اقبال سمیت دیگر کو پرانے قوانین کے تحت اندر کر کے کچھ مزہ دیتی ، بعد میں ترامیم کر لی جاتیں ، لیکن اب قانون میں ترمیم ہو گئی ہے جس کا سیدھا سیدھا ریلیف عمران خان اور دیگر کو مل رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں