کراچی (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کورنگی نورانی بستی اور قذافی ٹاؤن سے 4 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان نے 550 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں میں عبدا لحفیظ عرف گڈو، زبیر عرف آئی سی، محمد ایوب عرف ڈان اور چن زیب عرف مچھڑ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والے 5 عدد پستول اور 3 چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی 550 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، تفتیش کے دوران ملزمان نے اے ٹی ایم سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں سے رقم چھیننے اور مختلف کمپنی کی گاڑیوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم چن زیب عرف مچھڑ ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں