حکمت عملی تبدیل، پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ پی ٹی آئی کے زمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی ایوان میں دوبارہ پیش ہو کر استعفے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ملک میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی، راولپنڈی کے تمام ارکان نے قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close