شیخ رشید دوران انٹرویو کیوں رو پڑے؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو انٹرویو دیتے رو پڑے ، کہا عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ، اس کے ساتھ کھڑا ہونا اصلی اور نسلی کا کام ہے ۔شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 15 سے 30 دسمبر تک فیصلہ وہ جائےگا کہ اسمبلی ٹوٹیں گی یا الیکشن ہوں گا۔

مجھے فوج نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا ، مجھے کسی نے تنگ نہیں کیا ،عمران خان کو اقتدار سے نکالنا عمران کے ہی حق میں گیا ، موجودہ حکومت کی ساست دفن ہو گئی ، ڈیڑھ سال بعد الیکشن ہوتا تو شاید ہماری حالت ن لیگ سے بھی خراب ہوتی ۔ دوران انٹرویو شیخ رشید نے روتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا مانگی ہے ، لوگوں کو خانہ کعبہ کے دروازے کے نیچے پاکستان کیلئے روتے دیکھا ہے ۔ ملک کی سالمیت فوج کی ذمہ داری ہے ، یہ دنیا کی عظیم ترین فوج ہے ، ملک اندر سے بیٹھ رہا ہے ، یہ ملک فوج اور سیاستدانوں کا بھی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close