اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے۔سابق ایم این اے چوہدری سعید گیسٹ ہاؤس میں مردہ پائے گئے، ان کی میت پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے ،مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس حکام۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ ’سابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اور ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد، چوہدری محمد سعید اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
خبر غم
انا للہ و انا الیہ راجعونسابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اورڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد*چوہدری محمد سعید اقبال* حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/zbCIV8lpmI
— PPP Punjab (@PPPPunjab_SM) December 12, 2022
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سینئر پی پی رہنما چوہدری سعید اقبال کے انتقال پر وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے چوہدری محمد سعید کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ’’چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری محمد سعید اقبال کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم ۔پی پی پی چیئرمین کا سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چوہدری محمد سعید اقبال مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی، مرحوم کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کے لیے خدمات طویل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں