اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

کراچی(پی این آئی)اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا۔۔ سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں متنازعہ ٹوئٹس کیس میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی۔

 

 

عدالت نے اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتارکرنے سے روک دیا، عدالت نے کہاکہ اعظم سواتی کی کسٹڈی رکھنی ہے تو اسلام آباد میں رکھی جائے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close