میری جان کو خطرہ ہے ، مراد سعید نے کس کو خط لکھ دیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے ۔سابق وفاقی وزیر نے مشکوک افراد کے تعاقب اور دھمکیوں سے متعلق صدر کو خط لکھا ، خط میں کہا گیا کہ میں موت سے نہیں ڈرتا مگر حق بہت کہتا رہوں گا ، میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

 

مجھے جان سے مارنے کی کئی مرتبہ منصوبہ بندی کی جا چکی ہے ، حکام کی جانب سے متعدد بار مجھے بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ 12 جولائی کو شہید صحافی ارشد شرفیف نے بھی آپ کو خط لکھا مگر کسی نے نوٹس نہ لیا ، امید ہے ارشد شریف کی طرف میرے خط کو کو سنجیدہ لیتے ہوئے ماضی کی غفلت کو نہیں دہرایا جائے گا۔مراد سعید کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی ار درج نہ ہو سکی ، انصاف کی امید مشکل ہے مگر مطالبہ کرتا ہوں کہ صدر مملکت نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close