الٹی گنتی شروع، پی ٹی آئی نے نئی چال چل دی

لاہور(پی این آئی)صوبائی وزیر آبپاشی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کہنے پر اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے، اگر وہ اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو ہم اپنا استعفیٰ دے دیں گے۔صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اسمبلی توڑنے کے 3 ماہ بعد واپس آئیں گے، تحریک انصاف کے 178 غیور کہیں جانا نہیں چاہتے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جو اپنی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں وہی عمران خان کو چھوڑ کر جائیں گے،

جن بھیڑ بکریوں نے بکنا تھا وہ فروخت ہو چکی ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں