اقتدار کے لیے چوہدری مونس الہیٰ پر خاندان کو تقسیم کرنے کا الزام

لندن (پی این آئی) چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے اقتدار کے لیے چوہدری خاندان کو تقسیم کیا۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری خاندان متحد تھا، مونس الہٰی نے دراڑ ڈالی، وہ جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت یا پارلیمانی لیڈر، اراکین پارلیمنٹ کس کے فیصلے کے پابند ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل سپریم کورٹ پنجاب کے اراکین سے متعلق فیصلہ کرے۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔ یہ بات اہم ہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں