حکومت عمران خان کی کسی دھمکی میں نہیں آئے گی، وفاقی وزیر نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی کسی دھمکی میں نہیں آئے گی،عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شیریں رحمان نے کہا کہ عمران خان اداروں کی منتیں کر رہے ہیں ان کے حق میں مداخلت کریں، ابھی تک اس امید میں بیٹھے ہیں کہ ان کو 2018کی طرح اقتدار میں لایا جائے گا،

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کے پنجاب میں اتحادی اور خیبر پختونخوا کے رہنما اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں، وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں مارچ تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی، خیبر پختونخوا والے کہتے کہ پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کرو،انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلی تحلیل کرنے کو سیاسی دھمکی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے، سیاست میں بات چیت غیر مشروط ہوتی ہے، بات چیت سے پہلے مطالبات نہیں کیے جاتے، اگر انتخابی فریم ورک پر بات کرنا چاہتے ہیں تو مثبت یو ٹرن لیں اور اسمبلی آئیں، ورنہ آپ انتخابات کے بعد دھاندلی کا رونا روئے گے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ وہ بہت مقبول ہیں اس لیے جلد انتخابات چاہتے ہیں، کشمیر کے انتخابات کے بعد ان کو اپنی مقبولیت کا پتا لگ گیا ہوگا، موجودہ معاشی حالات کا ذمہ دار عمران خان خود ہیں، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، عمران خان حکومت میں ہوتے تو ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں