حکومت نے متوسط طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)بڑھتی مہنگائی کے باعث متوسط طبقے کی مالی داد رسی کےلیےاحساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کی ٹھان لی گئی، احساس راشن رعایت پروگرام ایک مرتبہ پھر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر کمشنر لاہور کی وساطت سے ڈی سی لاہور اور ڈویژنل ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیاگیاہے۔

 

 

 

مراسلے کے مطابق ضلعی انتظامیہ احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کےلیے محکمہ سوشل ویلفیئر کی معاونت کی پابند ہوگی،لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب اور قصور کی ضلعی انتظامیہ فوری طور پر فوکل پرسن نامزد کرکے کمشنر آفس کو مطلع کرےگی۔80 لاکھ فیملیز کو سلیکٹڈ اشیاء ضروریہ کی مد میں 40 فیصد تک رعایت دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،لاہور ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیاجائیگا،پروگرام پر عمل درآمد کے لیے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی اور ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیاگیاہے،تحصیل لیول پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئرپروگرام پر عملدرآمد کے پابند ہونگے،محکمہ سوشل ویلفیئر نے گزشتہ برس بھی پروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close