اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو نااہل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔فرخ حبیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں ہر صورت اقتدار چاہیئے تاکہ این آر او 2 کی حفاظت کر سکیں، پی ڈی ایم کی حکومت کے آتے ہی ایک ایک کر کے سارے کرپشن کے کیسز ختم ہو گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر 16 ارب کا ایف آئی اے کا کیس تھا اور سلمان شہباز جو اس کیس میں شریک ملزم تھے وہ ملک سے فرار تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کی کرپشن کا اصل وارداتیا سلمان شہباز ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جب مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے آئے تو وہ بھی اچانک موت کا شکار ہو گیا، فضل الرحمٰن کی دولت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ اگر حکومت مذاکرات پر راضی نہیں ہوئی اور الیکشن کی تاریخ نہ دی تو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی نے کوئی دہشت گردی کی یا کرپشن کی ہے جو ان کے ریمانڈ دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پرویز الہٰی ہمارے اتحادی ہیں، اس اتحاد سے ہمیں کوئی ایشو نہیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے کمٹمنٹ کی ہے، عمران خان کے اعلان پر عمل درآمد کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں