چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عمران خان کو بڑا مشورہ دیدیا

کراچی(پی این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں بیٹھنے کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اپنا ہے جبکہ میرا مشورہ ہے کہ عمران خان اسمبلی میں واپس آجائیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی نے کہا کہ میں خود پارلیمنٹ کا کسٹوڈین ہوں۔

چاہتا ہوں لوگ پارلیمنٹ میں ہوں، نئے آرمی چیف کی تقرری خوش آئند ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں اداروں کا ساتھ دینا چاہیے، اسیمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، ملکی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے سب کو ملکر بیٹھنا چاہیے، اس میں ہمارا جو کردار ہوگا ہم ادا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close