راولپنڈی(پی این آئی)افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز کی جارحیت پر پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کا مؤثر جواب دیا تاہم علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔
واقعے کے بعد پاکستان نے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات روکنےکے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے لیویز حکام کا مزیدکہنا ہےکہ پاک افغان بارڈر باب دوستی ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، دوطرفہ تجارت معطل کردی گئی ہے اور کسٹم ہاؤس کو خالی کردیا گیا ہے۔لیویز حکام کے مطابق پاکستانی مال بردار اور خالی ٹرک باب دوستی کے دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں