نواز شریف کس سے پاکستان واپسی کی اجازت لیں گے؟ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیرنے کہاہے کہ نوازشریف کے آنے کی تاریخ ان کے ڈاکٹرز دیں گے،پارٹی کی ترجیحات نوازشریف کی صحت ہے،توقع ہے کہ مریم نواز ،نوازشریف سے پہلے وطن واپس آئیں گی،ہم نے ڈٹ کر فاشزم کامقابلہ کرنا ہے،عمران خان جان بوجھ پر تصادم چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے گفتگومیں کہاکہ نوازشریف کے آنے کی تاریخ ان کے ڈاکٹرز دیں گے،پارٹی کی ترجیحات نوازشریف کی صحت ہے،وفاقی وزیرتوانائی نے کہاکہ فی الحال نوازشریف کے وطن آنے کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے،ان کا کہناتھا کہ اگر اسمبلیاں تحلیل ہوجاتی ہیں تو پھران 3مہینے کے اندرنوازشریف آئیں گے،خرم دستگیرتوقع ظاہرکی کہ مریم نواز ،نوازشریف سے پہلے وطن واپس آئیں گی،انہوں نے کہاکہ ہم نے ڈٹ کر فاشزم کامقابلہ کرنا ہے،عمران خان جان بوجھ پر تصادم چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close