عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں تو کیا کریں گے؟ سلیم صافی کے سوال پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے جواب دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سلیم صافی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے عمران خان کو کہاتھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے ہمیں آپ کا حکم ملنے کے بعد پانچ منٹ چاہئے ہم نے صرف دستخط کرنے ہیں لیکن خان صاحب نے منع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”جرگہ“ میں ایک سوال ”عمران خان صوبائی اسمبلیاں بھی توڑنا چاہتے ہیں کیا انہوں نے کشمیر اسمبلی توڑنے کا آپ کو کہا ہے “کے جواب میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی اسمبلی کاپاس اپنا ٹائم ہے ،میں نے خان صاحب سے کہاتھا کہ ہمیں آپ کا حکم پہنچنے کے بعد 5 منٹ چاہئے ہم نے صرف دستخط کرنے ہیں لیکن خان صاحب نے منع کردیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئے، خان اندر اور باہر سے پاکستانی ہے ۔توشہ خانہ کی گھڑی کے حوالے سے سوال کے جواب میں سردار تنویر الیاس نے کہاکہ آپ کا جو حلقہ احباب ہوتا ہے، دائیں بائیں جولوگ ہے ضروری نہیں کہ ان کی سوچ اور میری سوچ ایک جیسی ہو،یہ اکثر ہوتا ہے،وزیراعظم آزادکشمیر کاکہناہے کہ ہم لوگوں کو پہچانتے ہیں ہم بندے کے چلنے سے اندازہ لگا لیتے ہیں کہ یہ کس حلقے کا ہے ،چونکہ ہمارا لوگوں کے ساتھ واسطہ پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میں لالچ بالکل نہیں ہے، انہوں نے گھڑی بیچ کر پیسے کہاں لانے تھے، ان کا رہن سہن سب نے دیکھا ہوا ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بے شک پیسے عمران خان کے اکاؤنٹ میں آئے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ڈرل ہوکر کہاں گئے، آپ عمران خان کا یہاں اور باہر کا ریکارڈ دیکھیں جو کاؤنٹی کھیل کر پیسے یہاں لایاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close