سلیمان شہباز کا استقبال، والد کے پائوں، گھٹنے چھوئے، وزیر اعظم کے صاحبزادے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور( پی این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی احتراماً جھک کر اپنے والد کے پائوں اور گھٹنے چھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ سلیمان شہباز چار سال بعد ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بیرون ملک سے وطن واپس پہنچے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے سلیمان شہباز کے استقبال کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پھولوں کے ہار پہنا کر اپنے بیٹے سلیمان شہباز کا استقبال کر رہے ہیں۔اس موقع پر سلیمان شہباز احتراماًاپنے والد کے پائوں اور گھٹنوںکو چھوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جبکہ شہباز شریف انہیں گلے سے لگاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close