ہم اپنے ادارے کو ٹھیک کریں گے، امید ہے نئے آرمی چیف اپنے ادارے کو ٹھیک کریں گے، جسٹس منصور علی

کراچی (پی این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے ادارے کو ٹھیک کریں گے اور امید ہے کہ نئے آرمی چیف اپنے ادارے کو ٹھیک کریں گے۔کراچی بار کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدلیہ کو دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا، ملک میں عدالتی ’ون مین شو‘ نہیں چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو دس سال کی پلاننگ کرنا ہوگی، اس وقت تو ہماری کوئی پلاننگ ہی نہیں،

سوموٹو کا استعمال بھی دھیان سے کرنا چاہیے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں مستقبل کی بات کرنا ہوگی، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سینیارٹی کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت جوڈیشل کمیشن کے ججز کی نامزدگی رولز کو ٹھیک کرنا ہے، ادارے کو غیر سیاسی ہونا ہے، ادارے کو سیاست سے پاک رکھیں۔کراچی بار کے عشائیے میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس عرفان سعادت اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت دیگر وکلاء و ججز نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close