مسلم لیگ( ن) نے پنجاب حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا ، انتہائی اہم فیصلہ

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ( ن) نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، ممبران کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل پیٹرول،بجلی اور دیگراشیا خوردونوش میں عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔(ن) لیگ کے ممبران نے جلد الیکشن کی صورت میں قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ ممبران کا کہنا ہے کہ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے حلقوں میںدشواریاں پیدا ہوں گی کیونکہ

تحریک انصاف لانگ مارچ کے دوران مکمل الیکشن مہم کرچکی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل پیٹرول،بجلی اور دیگراشیا خوردونوش میں عوام کوریلیف دینا ہوگا۔وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کوترقیاتی فنڈزجاری کیے جارہے ہیں، وفاقی حکومت کی طرف سے اراکین اسمبلی کوترقیاتی فنڈزجاری کیے جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلدالیکشن کی صورت میں میاں نوازشریف یامریم نوازالیکشن مہم کاحصہ بنیں اور مرکزی قیادت پنجاب کا پارلیمانی اجلاس بلا کر ممبران اسمبلی کو اعتماد میں لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close