سلیمان شہباز کی خود ساختہ جلا وطنی ختم، شہباز شریف نے بیٹے کا استقبال کیسے کیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کے خود ساختہ جلا وطن بیٹے سلیمان شہباز خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے پاکستان واپس آ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سلیمان شہباز غیر ملکی ائر لائن کی پرواز سے گزشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب اسلام آباد ائر پورٹ پہنچے۔ ٹوئٹر پر ن لیگی لیڈر عطا تارڑ نے سلیمان شہباز کے استقبال کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے بیٹے سلیمان شہباز کا استقبال کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر والد شہباز شریف نے پھولوں کے ہار پہنا کر بیٹے کا استقبال کیا۔ یہ بات اہم ہے کہ سلیمان شہباز کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ائر پورٹ پر گرفتار کرنے سے اداروں کو روک دیا تھا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close