پی ٹی آئی رہنما کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی

ملتان (پی این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کو اغوا برائے تاوان کا کیس ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنادی۔ پی ٹی آئی بہاولپور کے رہنما علی گوہر پر شہری کو تاوان کیلئے اغوا کرنے کا الزام تھا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صادق مسعود صابر نے پی ٹی آئی رہنما کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ مقدے میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے جب کہ چھ نامزد ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ کیس کا فیصلہ آتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
=

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close