اسلام آباد (پی این آئی) سینئرسیاستدان اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے آئندہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں این اے 57 سے حصہ لوں گا، میرے حلقے میں مدمقابل جو لوگ ہیں وہ آسمان سے نہیں اترے ہوئے۔ ہم نیوز کے مطابق ٹیکسلا میں میری عوامی خدمت کے نشانات جابجا آپ کو نظر آئیں گے، میرے مدمقابل اس حلقہ میں جو لوگ ہیں وہ آسمان سے نہیں اترے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں این اے 57 سے حصہ لوں گا۔ اس سے قبل رواں سال 23 ستمبرکو ایک خبر تھی کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد گروپ کے قیام کے لیے ابتدائی ہوم ورک شروع کر دیا ہے، دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وہ اپنے ہم خیال سیاستدانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں آزاد حیثیت میں آئندہ عام انتخابات لڑنے کے لیے آمادہ کر رہے ہیں۔اب تک کی صورتحال کے مطابق وہ خود بھی آزاد حیثیت میں آئندہ الیکشن لڑیں گے۔ جنوبی پنجاب سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود جن کے درمیان حال میں صلح ہوئی ہے وہ بھی نئی پارٹی اور اپنا گروپ قائم کرنے کے بارے میں مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں۔ الیکشن کے نزدیک کسی مرحلے پر آزاد گروپ اور جنوبی پنجاب کا مجوزہ گروپ متحد ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے آزاد حیثیت میں قومی اور صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے دفتر بھی قائم کر دیا ہے جہاں وہ ہفتے میں چار دن موجود ہوتے ہیں۔
چوہدری نثار نے اپنے قومی وصوبائی حلقوں کے سروے کرایا ہے جس کے مطابق ان کے حلقوں میں پارٹی کو ووٹ سے زیادہ گروپس کا ووٹ بینک ہے جس میں چوہدری نثار گروپ، غلام سرور خان گروپ نمایاں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں