چوہدری شجاعت حسین کا پیغام نواز شریف کو پہنچا دیا گیا

لندن(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔لندن میں ہونے والی ملاقات میں مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز بھی موجود تھے۔

چوہدری سالک حسین نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچایا۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئےمستقبل میں بھی ساتھ چلتے رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close