کراچی (پی این آئی) ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کر لیا۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ یہ بات اہم ہے کہ ناظم جوکھیو کے ورثا نے جام اویس سمیت 5 ملزمان کو معاف کردیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر عدالت ملزمان کو رہا کردے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مقتول کی اہلیہ شیرین جوکھیو نے ملزمان سے دیت کی رقم کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد مقتول ناظم کی اہلیہ اور بچوں کو ملزمان کی جانب سے دیت کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔
ملزمان اور فریقین کے درمیان صلح نامہ عدالت میں جمع ہے جسے تاحال منظور نہیں کیا گیا ہے۔ ناظم جوکھیو کو 3 نومبر 2021 کو کراچی کے ضلع ملیر میں جام اویس کے فارم ہاؤس میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں