سی ڈی اے جاگ گیا، بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر اعظم سواتی کا فارم ہاؤس سیل کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد کے نواح علاقے میں واقع فارم ہاؤس سیل کر دیا گیا۔اعظم سواتی کا فارم ہاؤس کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے سیل کیا ہے۔ اس حوالے سے سی ڈی اے حکام کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر کا فارم ہاؤس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے گزشتہ ماہ اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس بھجوایا تھا،

جس میں بتایا گیا کہ فارم ہاؤس میں 2 بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close