اسمبلی کی تحلیل سے متعلق بیان، بیرسٹر سیف نے یو ٹرن لے لیا

پشاور(آئی این پی)معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلی خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجھ سے منسوب بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا جارہا ہے، کے پی کے تمام وزرا، اراکین اسمبلی وزیراعلی کی سربراہی میں متحد اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عمران خان جب بھی حکم دیں گے اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر سیف کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ کے پی اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر کچھ وزرا اور اراکین میں اختلافات ہیں، اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر تمام اراکین کو اپنی رائے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے تاہم کچھ وزرا اور ارکان میں اختلافات ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو پھر بات بن سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close