عمران خان کو ایک اور بڑ اجھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے ہتک عزت دعوے میں عمران خان کی دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف اپیل مسترد کر دی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے عمران خان کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے دفاع کا حق ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا.ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعوی کیا ہوا ہے. ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے سوالات کے جواب نہ دینے پر عمران خان کا دفاع حق کا ختم کردیا تھا۔عمران خان نے اپیل میں استدعا کی تھی کہ 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی میں دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close