پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آ باد (پی این آئی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

 

 

پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئےدائر درخواست پرسماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اگر ابھی درخواست سماعت کیلئے مقرر نہ کی تو بعد میں بہت دیر ہوجائے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چھٹیوں کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ چھوٹا مسئلہ تو ہے لیکن اگلے ہفتے آپ کے باقی بڑے بڑے مسئلے بھی سماعت کیلئے مقررہیں۔ ایسا کرتے ہیں پھر چھٹیوں سے پہلے سماعت رکھ لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو پی ٹی آئی کی درخواست کو22 دسمبر کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔تحریک انصاف نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔

 

 

 

عدالت الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) کے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں