عمران خان کیسے اپنی مقبولیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں؟ اعتزاز احسن نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(پی این آئی) ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں ماہرقانوں اعتزاز احسن نے اسمبلیوں کی تحلیل اور عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلیوں کی تحلیل وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے کوئی اور ایسا نہیں کرسکتا۔ماہر قانون نے کہاکہ بدحالی آرہی ہے،الیکشن ویسے بھی3سے 4ماہ بعد ہونے جا رہے ہیں۔

 

 

 

حکومت تو اپنے وقت پرانتخابات کرانا چاہتی ہے کیونکہ نگراں حکومت کاسوال ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا ہے، اپنے ورکرز کو بار بار بلا کر ایک ہی قسم کی تقریر سے مقبولیت کو نقصان ہوا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو چاہیے تھا جو فیصلے آج کر رہے ہیں، پہلے کرنے چاہیے تھے اور5ماہ پہلے وہ ٹکٹوں کی تیاری شروع کردیتے۔اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کے ایک جیسے بیانات سن کرلوگ تھک چکے ہیں، عمران خان کے بیانات کے بجائے لوگ عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔پنجاب کے حوالے سے ماہر قانون نے کہاکہ35فیصد پنجاب ن لیگ کے پاس ہے، ن لیگ پنجاب میں وہ کام کرے گی جو نوازشریف یا اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان جو فیصلے اب کر رہے ہیں5ماہ پہلے کرتے تو انہیں اس کا فائدہ ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں