آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا، 31 سال بعد ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی 800 سے زائد نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار 600 سے زائد نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل پرامن طور پر مکمل ہو گئے، پاکستان تحریک انصاف 829 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی، مسلم لیگ (ن) 497، پاکستان پیپلز پارٹی 460 جبکہ آزاد امیدواروں نے 696 نشستیں حاصل کیں، دارالحکومت مظفرآباد کی کارپوریشن کی میئر شپ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی جبکہ میرپور کی میئر شپ تحریک انصاف کے حصے میں آنے کا امکان ہے، راولاکوٹ میونسپل کارپوریشن کی میئرشپ جے کے پی پی ،باغ کی تحریک انصاف کے حصے میں آنے کا قوی امکان ہے، مظفرآباد ضلع کونسل اور باغ کی چیئرمین شپ تحریک انصاف جبکہ وائس چیئرمین شپ مسلم کانفرنس کو ملنے کا امکان ہے۔آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں مظفرآباد ، نیلم اور جہلم ویلی کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 27 نومبر کو ہوئی جس میں ضلع کونسل کی کل 74 نشستوں میں سے 73کے نتائج سامنے آئے۔

 

پاکستان تحریک انصاف 32 ڈسٹرکٹ کونسلرز منتخب کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان پیپلز پارٹی 11 ڈسٹرکٹ کونسلرز کے ساتھ دوسری جبکہ مسلم لیگ (ن) 11 ڈسٹرکٹ کونسلرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔چا رآزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ مسلم کانفرنس نے تین جبکہ جے کے پی پی نے ایک نشست حاصل کی۔ یونین کونسل کی 535 نشستوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی 159 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔ پاکستان تحریک انصاف 148، مسلم لیگ (ن) 98، مسلم کانفرنس 18، تحریک لبیک ، جمعیت علما اسلام، جموں و کشمیر اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست حاصل کی جبکہ 105 وارڈز میں آزاد امیدوار قرار پائے۔میونسپل کارپوریشن کے 36 وارڈز میں مسلم لیگ (ن) 12 میونسپل کونسلرز کے ساتھ سرفہرست رہی۔ تحریک انصاف 8، پاکستان پیپلز پارٹی 7، آزاد امیدوار 7، مسلم کانفرنس 2 میونسپل کونسلرز منتخب کرا سکی۔

 

 

تین میونسپل کمیٹیوں کی 10 نشستوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی 5 کے ساتھ نمایاں رہی، تحریک انصاف 4 جبکہ ایک نشست مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئی۔ چار ٹائون کمیٹیوں میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے پانچ، پانچ نشستیں حاصل کیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 جبکہ 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔دوسرے مرحلہ میں پونچھ ڈویژن میں 3 دسمبر کو پولنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف نے ضلع کونسل کی 30 یونین کونسل کی 200، میونسپل کارپوریشن کی 11، میونسپل کمیٹی کی 6 اور ٹائون کمیٹی کی 12 نشستیں حاصل کیں، پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر 259 نشستیں حاصل کیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع کونسل کی 23، یونین کونسل کی 106، میونسپل کارپوریشن کی 3، میونسپل کمیٹی کی 4 جبکہ ٹائون کمیٹی کی 3 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر 139 نشستیں حاصل کیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع کونسل کی 12، یونین کونسل کی 100، میونسپل کارپوریشن کی 6، میونسپل کمیٹی کی 2 اور ٹائون کمیٹی کی 5 نشستوں کے ساتھ مجموعی طور پر 125 نشستیں حاصل کیں۔

 

 

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے ضلع کونسل کی 4، یونین کونسل کی 24، ٹائون کمیٹی کی ایک نشست کے ساتھ 29 نشستیں حاصل کیں۔ جماعت اسلامی نے یونین کونسل کی 7 نشستیں حاصل کیں۔جموں و کشمیر پیپلز پارٹی نے ضلع کونسل کی 5، یونین کونسل 15، میونسپل کارپوریشن 8اور ٹائون کمیٹی کی 2 نشستوں کےساتھ مجموعی طور پر 30 نشستیں حاصل کیں۔ جمعیت علما اسلام جموں و کشمیر نے ضلع کونسل کی ایک ، یونین کونسل کی 3 نشستوں کے ساتھ مجموعی طور پر 4 نشستیں حاصل کیں۔ تحریک لبیک نے پونچھ ڈویژن سے یونین کونسل کی 6 نشستیں حاصل کیں۔ پونچھ ڈویژن سے کل 263 آزاد امیداوار کامیاب قرار پائے جن میں ضلع کونسل کے 7، یونین کونسل کی 235 ، میونسپل کارپوریشن 8، میونسپل کمیٹی 6 جبکہ ٹائون کمیٹی میں 7 کامیاب ہوئے۔میرپور ڈویژن سے آزاد کشمیر کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ضلع کونسل کی 55، یونین کونسل کی 277، میونسپل کارپوریشن کی 27، میونسپل کمیٹی کی 13 اور ٹائون کمیٹی کی ایک نشست کے ساتھ مجموعی طور پر 373 نشستیں حاصل کیں۔

 

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع کونسل کی 26، یونین کونسل 178، میونسپل کارپوریشن کی 15، میونسپل کمیٹی کی 9اور ٹائون کمیٹی کی 3 نشستوں کے ساتھ مجموعی طور پر 231 نشستیں حاصل کیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع کونسل کی 19، یونین کونسل کی 113، میونسپل کارپوریشن کی 2، میونسپل کمیٹی کی 6 نشستوں کےساتھ مجموعی طور پر 140 نشستیں حاصل کیں ۔ آزاد امیدواروں نے ضلع کونسل کی 16، یونین کونسل کی 261، میونسپل کارپوریشن کی 16، میونسپل کمیٹی کی 19 اور ٹائون کمیٹی کی 4 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 316 نشستیں حاصل کیں۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے یونین کونسل کی 6، میونسپل کمیٹی اور ٹائون کمیٹی کی ایک ایک نشست کے ساتھ کل 8 نشستیں حاصل کیں۔ جماعت اسلامی نے یونین کونسل کی ایک، تحریک لبیک نے یونین کونسل کی 7 نشستیں حاصل کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close