عمران خان نے پھر احتجاجی ریلیاں نکالنے کی ہدایات جاری کر دیں

لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پی ٹی آئی ارکان کو جلد انتخابات اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کردی ہے، عمران خان سے ملاقات میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء اور استحکام کیلئے عوام سے رجوع ضروری ہے، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے حافظ آباد، گجرات اور منڈی بہاوالدین کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی حکمت عملی اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عمران خان کے ایوانوں سے نکلنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ ارکان نے حقیقی آزادی کی تحریک اور انتخابات کے فوری انعقاد کے مطالبے کی مکمل تائید بھی کی۔پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ نیا عوامی مینڈیٹ ہی بحرانوں سے نجات کا واحد حل ہے، تبدیلی سرکار کی سازش سے عوام کو معاشی وسیاسی حقوق سے محروم کیا گیا۔آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

 

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تحریک انصاف کے ساتھ دو دہائیوں سے وابستہ کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پرانے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں،آپکی طویل جدوجہد پر مجھے فخر ہے۔آپ کی انصاف کیلئے جدوجہد ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی،کارکن نشیب و فراز میں ساتھ کھڑے رہے اور تحریک انصاف کے نظریے کا ساتھ دیا ہے،آپ انتخابات کی تیاری کریں۔چیئرمین تحریک انصاف نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی سے وابستگی رکھنے والے دیرینہ اور نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،ملکی مسائل کا واحد حل شفاف اور جلد انتخابات ہیں۔ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ پاکستان میں موجود مافیا کیخلاف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں