حقیقی آزادی کی جنگ کس کیخلاف لڑرہا ہوں؟ عمران خان کا دبنگ اعلان

لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،یہ جنگ پاکستان میں موجود مافیا کیخلاف ہے۔ہم نے مشکل حالات میں عزم وحوصلے کے ساتھ جدوجہد کی۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ساتھ دو دہائیوں سے وابستہ کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پرانے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں،آپکی طویل جدوجہد پر مجھے فخر ہے۔آپ کی انصاف کیلئے جدوجہد ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی،کارکن نشیب و فراز میں ساتھ کھڑے رہے اور تحریک انصاف کے نظریے کا ساتھ دیا ہے،آپ انتخابات کی تیاری کریں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی سے وابستگی رکھنے والے دیرینہ اور نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،ملکی مسائل کا واحد حل شفاف اور جلد انتخابات ہیں۔ہماری حقیقی آزادی کی جنگ پاکستان میں موجود مافیا کیخلاف ہے۔ جبکہ عمران خان نے اینٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمزور کرنسی سے ملک میں مہنگائی آتی ہے۔اشرافیہ کی کرپشن کی وجہ سے ملک کمزور ہو جاتے ہیں۔غریب ممالک سب سے بڑا مسئلہ زر مبادلہ ذخائر کی کمی ہے۔نیب قوانین کی وجہ سے پہلے ہی وائٹ کالر کرائم پکڑا مشکل تھا۔ملک میں چور آ کر بیٹھ گئے ہیں،انہیں چوری کا لائسنس مل گیا ہے۔

 

 

غریب ممالک کا پیسہ امیر ممالک میں جاتا ہے۔ قبل ازیں عمران خان سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کو دیگر اضلاع تک لیکر جانا ہے،ارکان اسمبلی مہنگائی اور غیر مؤثر معاشی پالیسیوں پر عوام کو اعتماد میں لیں۔الیکشن ملکی مسائل کا واحد حل ہیں،تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں اور اپنے حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں