فیصل آباد، سفاک افراد نے مدرسہ کے ادھیڑعمر مہتمم کوقتل کرکے لعش گڑھا کھود کر دبا دی

مکوآنہ (پی این آئی ) تاندلیانوالہ کے علاقہ اسلام پورہ میں سفاک افراد نے مدرسہ کے ادھیڑعمرمہتمم کوقتل کرکے نعش گڑھا کھود کر دبا دی پولیس نے نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق مکھن پورہ لاہور کے رہائشی ابوبکر نے بتایا کہ اس کا والد 72سالہ محمد اشرف انجم ولد محمد علی جو کہ اسلام پورہ تاندلیانوالہ میں

واقع مدرسہ جامعہ ام سلمہ اللبنات کا مہتمم ہے اور چند روز سے ان سے رابطہ بھی نہ ہورہا ہے اور مدرسہ سے بھی غائب ہے جس پر پولیس نے دوران تفتیش شک ہونے پرمدرسہ کے کمرہ میں تازہ فرش کواکھاڑا تواس میں سے اشرف انجم کی نعش برآمد ہوگئی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close