اسلام آباد (پی این آئی)آزاد جموں کشمیر کے میر پور ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سب سے زیادہ 340 نشستیں حاصل کی ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق مسلم لیگ ن 215، پیپلز پارٹی 131، آزاد امیدوار 284، مسلم کانفرنس اور ٹی ایل پی8، 8، جماعتِ اسلامی 1 نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔میر پور ڈویژن کی ضلع کونسلز میں پی ٹی آئی کے 53، ن لیگ کے 23، پی پی کے 19 اور 16 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
میر پور ڈویژن کی یونین کونسلز میں پی ٹی آئی کے 246، 230 آزاد امیدوار، ن لیگ کے 165، پی پی کے 104، ٹی ایل پی کے 8، مسلم کانفرنس کے 6 اور جماعتِ اسلامی کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں