عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں

عمران خان کے گھڑی اسکینڈل میں مزید حقائق سامنے آگئے، شاہ زیب خانزادہ کے انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گھڑی اسکینڈل میں مزید حقائق سامنے آگئے ہیں،اس کے بعد تحریک انصاف کا گھڑی کی فروخت سے متعلق دفاع مزید کمزور پڑگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بیانیہ کو برطانیہ میں پہلی دفعہ دھچکا نہیں لگا ہے،شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمران خان کے لگائے گئے الزامات پر انہیں سب سے

زیادہ شرمندگی برطانیہ میں ہورہی ہے، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔ ڈیلی میل نے تین سال پہلے شہباز شریف سے متعلق ایک تہلکہ خیز رپورٹ شائع کی تھی جس میں برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو دیئے گئے فنڈز میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس رپورٹ کو تحریک انصاف شریف خاندان کیخلاف کرپشن کا واضح ثبوت قرار دیتی رہی، مگر آج تین سال بعد لندن میں شریف خاندان نے اس حوالے سے قانونی جنگ جیت لی ہے،

ڈیلی میل نے شہباز شریف اپنی رپورٹ سے معافی مانگتے ہوئے وہ آرٹیکل اپنی ویب سائٹ سے ہٹادیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے یہ معافی نامہ اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کردیا ہے۔ صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق ڈیلی میل نے شہباز شریف کیخلاف شائع ہونے والے آرٹیکل کو ڈیلیٹ کردیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ گوگل کے ساتھ کام کر کے ہر اس آن لائن لنک کو بھی ہٹادیں گے جس میں ڈیلی میل کے سنسنی خیز مگر غلط آرٹیکل کے نتیجے میں شہباز شریف کیخلاف کرپشن کے الزامات موجود ہیں۔ ڈیلی میل کاآرٹیکل سے دستبردار ہونا، الزامات کو ہٹانا اور شہباز شریف سے معافی مانگنا ہتک عزت کے کیس میں تمام چیزوں سے دستبردار ہونے کا اعتراف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close