طاقتور حلقے عوام کی رائے کو تسلیم کریں، فواد چوہدری نے پوزیشن لے لی

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اداروں کا کردار غیر سیاسی نہیں ہوا، الیکشن کمیشن اور ممبران کے خلاف کیسز فائل کیے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم سے جس طرح کے فیصلوں کی توقع ہے وہ نظر نہیں آ رہے۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے تمام طاقتور حلقے عوام کی رائے کے سامنے سر تسلیم خم کریں فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک ہی پہلو چاہیے، اسٹیبلشمنٹ آئینی کردار میں چلی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close