اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سعودی عرب نے پاکستان کو مزید مالی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے زرمبادلہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست کی تھی۔سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کے مطابق پاکستان کی ہر ممکن مالی مدد کی جائے گی، سعودی عرب پاکستان کے غیر ملکی ذخائر کی سپورٹ کیلئے رکھوائے تین ارب ڈالرز کی مدت پہلے ہی بڑھا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے جس کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کی تھی۔پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب نے پاکستان کو مزید مالی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں