کوئٹہ (پی این آئی) ملک بھر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں۔ اسی حوالے سے بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16دسمبر سے ہو رہی ہیں جو آئندہ سال 28 فروری تک جاری رہیں گی۔ اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالروف بلوچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16دسمبر سے ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تعطیلات 28 فروری 2023 تک جاری رہیں گی۔
یہ بات اہم ہے کہ ہر سال دسمبر میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 18 اضلاع میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات ہوتی ہیں اور اسی پروگرام کے تحت اب یہ چھٹیاں شروع ہوں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں