نیو کلیئر پاور کے پاس بندرگاہ سے پیاز چھڑانے کے پیسے نہیں، شیخ رشید کا سخت حملہ

لاہور ( آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ، جس طرف حالات جا رہے حکمرانوں کے پاس بھی اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،فضل الرحمان انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ،مذاکرات سے الیکشن کاراستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیںجبکہ فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے ۔ ساری جماعتیں عمران خان کاراستہ روکنے کے لئے اکھٹی ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس طرف حالات جارہے ہیں حکمرانوں کے پاس بھی اسمبلی توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔جس ڈارکومعیشت کا ارسطو بناکرپیش کیا اس نے معیشت کاجنازہ نکال دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نیو کلیئر پاور کے پاس پورٹ سے پیاز چھڑانے کے پیسے نہیں، جلد سنیں گے تنخواہ اور پنشن کے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی عمران خان کے کہنے پراسمبلیاں تحلیل کردینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close