وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات کروانے کی کوششوں کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیر خزانہ کی آئینی ملاقات کے بعد ایک اور آئینی مگر اہم ترین ملاقات کا امکان ہے۔

 

 

ہو سکتا ہے کچھ دن میں وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوتی نظر آئے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ میں ایک رکن کا اضافہ ہوا ہے جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لا علم تھے ، انہوں نے ناراضی کا اظہار بھی کیا ہے ، چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے مابین بھی خاموشی سے رابطے بحال ہو چکے ہیں ،ان سب کی ‘آپس میں بات چل رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close