زلفی بخاری نے توشہ خانہ کی گھڑی فروخت کرنے کے حوالے سے واضح موقف اپنا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میں واضع کر دوں کہ میں نے کوئی گھڑی نہ لی اور نہ ہی بیچی، پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو گھڑیاں بیچی گئیں، جب انہیں لیگل نوٹس بھیجا تو نئی کہانی سامنے آگئی۔

 

 

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گجر کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، جب ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی ہے کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ میں واضع کر دوں کوئی گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی۔ اس طرح کی cut-copy-paste آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں۔ فوری اسکا فرانزک کرایا جائے ، میں اسکے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ مبینہ آڈیو میں گھڑیوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔آڈیو میں بشری بی بی بی کی مبینہ گفتگو میں سنا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کہا خان صاحب نے کہا ہے ان کی کچھ گھڑیاں ہیں وہ آپ بیچ دیں۔ بشری بی بی کہتی ہیں کہ گھڑیاں عمران خان کے استعمال کی نہیں ہیں لہٰذا وہ چاہ رہے ہیں آپ انہیں بیچ دیں۔جس پر زلفی بخاری جواب دیتے ہیں کہ ضرور مرشد، کر دوں گا۔ زلفی بخاری کی جانب سے تاحال مبینہ آڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آڈیو سامنے آچکی ہیں۔

 

 

 

کچھ عرصہ قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ہی بشری بی بی کی مبینہ لیک آڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ۔ ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ لیک آڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کا ایک جملہ(ارسلان بیٹا آپ نے تو سوشل میڈیا پر Letter ) خط کو اٹھانا تھا، (آپ لوگ تو لیٹر کی بات سن کر ہی بھاگ جاتے ہو) دہرایا ہے۔ واضح رہے کہ بشری بی بی کی یہ مبینہ لیک آڈیو چند ماہ قبل لیک ہوئی تھی جسے اب ریحام خان نے دوبارہ اپلوڈ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں