عثمان بزدار اور افسران کے خلاف شراب لائسنس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) نیب نے عثمان بزدار اور ان کے دور کے سرکاری افسروں کے خلاف شراب لائسنس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہےاور عدالت میں شراب لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔اس حوالے سےنیب نے لاہور ہائیکورٹ میں لائسنس کے اجرا کی انکوائری بند کرنے کا بیان دے دیاہے۔جمعرات کے روزجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نجی ہوٹل کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو کے وکیل نے کہا کہ ادارے کے ریجنل بورڈ نے انکوائری بند کرنے کی سفارش چیئرمین کو بھیج دی ہے۔اس موقع پر نجی ہوٹل کی جانب سے اعجاز اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی قانون کے تحت یہ انکوائری جاری نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کا سنگل بینچ لائسنس اجرا کو قانون کے مطابق قرار دے چکا ہے۔نجی ہوٹل کے وکیل کا کہنا تھا کہ تین سال سے بے مقصد انکوائری جاری ہے جسے بند کیا جائے۔عدالت نے ڈی جی نیب کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close