صحافی ارشد شریف کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ، اعتزاز احسن نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) رہنما پیپلزپارٹی بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ معروف صحافی ارشد شریف کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ، ارشد شریف کو جس طرح قتل کیا گیا ایسا لگتا ہے کہ کسی کو اس پر شدید غصہ تھا ۔جمعرات کے روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ جوا الزامات لگارہے ہیں ان کا ثبوت بھی پیش کریں، ارشد شریف شہید کی والدہ کی موجودگی میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں کیسے درج ہوگیا ؟ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ گمشدہ افراد کے لواحقین کرتے ہیں،

بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے تسنیم حیدر کا بیان بہت اہم ہے ، انگلینڈ میں سازش کا الزمام لگا توا س پروہاں کارروائی ضرور ہونی ہے ، یہ دیکھنا ہوگا کہ کس نے ان کے خلاف مقدمارت درج کرائے ، مجھے بھی اتنے مقدمات درج ہوں تو باہر چلا جاؤں گا ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close