فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، شیخ رشیدنے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں، فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے الیکشن کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اکٹھی ہیں، معیشت ہی قومی سلامتی ہے،

حکومت کی پالیسی ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close