تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سندھ کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ اس حوالے سے محکمۂ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close