اسلام آباد (پی این آئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایئرپورٹ پر سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پٹیشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ آج جب سماعت شروع ہوئی تو سلیمان شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 11 دسمبر کو سلیمان شہباز پاکستان واپس آئیں گے۔
یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز سلیمان شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں